3 اگست 2014 - 15:10
آل خلیفہ کی جانب سے"بربغی"مسجد کے کھنڈرات پرنمازجماعت کے قیام پرپابندی

آل خلیفہ کی فورسز نے "بربغی" مسجد کے کھنڈرات پرشہریوں کونمازجماعت قائم کرنے سے منع کردیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے فوجیوں نے گزشتہ روز نمازیوں کو "عالی" علاقے میں واقع"بربغی" مسجد کے کھنڈرات پرنمازجماعت قائم کرنے سے منع کردیا ہے۔
حکومت آل خلیفہ کے فوجیوں نے نمازیوں کا گھیراو کرکے انہیں اس مسجد کےکھنڈرات پرنمازپڑھنے سے منع کردیا ہے۔
بحرینی شہری اس مسجد کے اطراف میں جمع ہوگئے تاکہ"بربغی" مسجد کے نزدیک واقع"عین رستان" نامی مسجد کے کھنڈرات پر نمازجماعت قائم کریں۔
قابل ذکرہے کہ بحرینی شہری ہرہفتے تباہ ہونے والی مساجد کے کھنڈرات پر نمازجماعت قائم کرتے ہیں تاکہ ان مساجد کا دفاع کرسکیں۔
یادرہے کہ حکومت آل خلیفہ نے ابھی تک ۳۸مساجد کوتباہ کردیا ہو ا ہے اوراب وہ مسجد کو کسی اورمقام پرتعمیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہی جبکہ نمازی ان مساجد کے مقامات کوتبدیل نہ کرنے اور مذہب جعفری کے احکام کے احترام کرنے کی ضرورت پرزوردیتے ہیں۔

.......

/169